عوام کا حکمرانوں کے خلاف صف ماتم۔اے پی ایس


لاہور سمیت پنجاب بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے اور ہر بڑے اور چھوٹے شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔لوگ صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔کئی جگہ لوگوں نے علامتی پھانسی بھی لی ہے۔عوام نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے رحم کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں مختلف تنظیموں کی طرف سے مظاہروں کی کال کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔پیپکو حکام نے پندرہ اپریل سے رسد میں اضافے کا وعدہ کیا جس کے پورا نہ ہونے کے بعد عوام کو اکیس اپریل کی نئی ڈیڈ لائن تک طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔ پیپکو حکام کے مطابق شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ ہونے پر تمام بڑے شہروں میں بارہ سے سولہ جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔اس دوران لاہور ملتان اور فیصل آباد میں گزشتہ اتوار کو مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کی کال دی گئی جس کے بعد ہفتہ کے روز کی طرح احتجاج جاری رہا۔ لیسکو ریجن میں شہری حدود میں بارہ جبکہ مضافات میں اٹھا رہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ فیصل آباد ریجن میں بعض صنعتی گرڈز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک ہے جبکہ فیصل آباد شہر میں بارہ اور مضافات گوجرہ، تونسہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیہات میں سولہ سے بیس گھنٹے شہر میں لودشیڈنگ ہوتی ہے۔ گیپکو کی جانب سے جاری شیڈول پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا اور گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی صنعتوں کوع ترجیحی بنیادوں پر بجلی نہیں مل رہی۔ اس دوران جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، مظفرگڑھ، پاکپتن اور اوکاڑہ میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے ہے۔ پنجاب کے چھوٹے شہروں ساہیوال، دیپالپور، وزیر آباد، خوشاب، سرگودھا، میاں چنوں،گجرات اور دیگر چھوٹے شہروں میں بجلی کی بندش کا کوئی شیڈول موجود نہیں اور بجلی طویل وقفوں کے لئے غائب رہتی ہے۔دوسری جانب بنوںمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور دورانیہ18 گھنٹے سے بھی تجاوزکر گیا ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج ، تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان،ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنوںمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ،دورانیہ18 گھنٹے سے بھی متجاوز ،کاروبار زندگی مفلوج ، تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان،ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا،نرخوں میں اضافہ نے کمر توڑ دی، واپس لیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ملک سلیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بنوں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 18 گھنٹے یومیہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں نمازوں کے اوقات میں بھی بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایکسپرے ڈیپارٹمنٹ کے سامنے مریضوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور اچانک بجلی چلے جانے کے باعث مریض مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں تاجروں کو بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ملکی صنعت پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ مہنگائی وبے روز گاری کے ستائے ہوئے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں ان حالات میں بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ لوگوں کی کمر توڑنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضوں کی کڑی شرائط کے تحت موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کر دیا تھااب بجلی کے نرخ بڑھا کر رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے جو مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں کی مالی حالت کو مزید مفلوج کر کے رکھ دے گی ملک سلیم الرحمن نے کہا کہ حکمران طبقات ایک طرف عوام کو سہولتوںکی فراہمی کے دعوے کر رہے ہیںجبکہ دوسری طرف بجلی ،گیس اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میںآئے روز اضافہ کرکے لوگوں کی مشکلات بڑھا رہے ہیںجو ان کے قول اور فعل میں واضح تضاد کا جیتا جاگتا ثبوت ہے انہوںنے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ جیسے عوام دشمن اقدام کے باعث ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا انہوںنے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں حالیہ اضافہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ناجائز لوڈ شیڈنگ کا فورا خاتمہ کیا جائے۔ہوشربا مہنگائی نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔ رواں ہفتے کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا۔ دالوں کی قیمتیں دو سے نو روپے فی کلو گرام تک بڑھا دی گئیں۔مہنگائی میں کمی سے متعلق سرکاری دعوو ¿ں کے برخلاف ملک بھر میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا گرانی کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 15 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں17فیصد اضافہ جبکہ گزشتہ ہفتے کی نسبت 0.17 فیصد کمی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی53 اشیاءمیں سے 23 کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور 18میں استحکام رہا۔ اس ہفتے ٹماٹر، دال ماش، مسور، مونگ، چاول اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ گیہوں، مرغی کا گوشت، انڈے، ایل پی جی، آلو اور پیاز سستی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کا غصہ کم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کا نواز شریف سے مدد لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے بدترین لوڈشیڈنگ کا نشانہ بننے والے شہروں کے دورے جلد ہی متوقع ہیں ۔ عوام کو دلاستہ دینے کے لئے ان شہروں میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب بھی متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) میں پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کے آئندہ چند دنوں میں پنجاب کے مختلف شہروں بالخصوص بدترین لوڈشیڈنگ کا نشانہ بننے والے علاقوں کے دوروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ پارٹی کے قائد کو تجویز دی گئی ہے کہ لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کے پاس خود جا کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔ تاکہ عوام کا غصہ کم کیا جاسکے۔دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف نے وفاقی حکومت کی حمائت میں عوام کے ساتھ کوئی نا انصافی کی یا کوئی جھوٹا وعدہ کیا تو پنجاب کے عوام نواز شریف کو بھی مسترد کر سکتے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہے اور قوم کو دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں پر فخر ہے ۔وہ بہاولپور کے قریب پاک فوج کی مشقوں عزم نو سوئم کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر جوائنٹس چیفس آف سٹاف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بعض وفاقی وزرا ءا ور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردا ادا کررہا ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مددکرے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اپنے جوانوں کے خلوص اور لگن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ہی آج ہم اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات ، وزیرستان اور دوسرے قبائلی علاقوں میں فورسز کی کامیاب کارروائیاں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی غماز ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سال 2010 ءکو ٹریننگ کا سال قرار دئیے جانے کے فیصلے سے پوری قوم کے جذبے کو توانائی ملی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کاکردار ادا کررہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کو ہماری بھرپور مدد کرنی چاہیئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کوبہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور پاکستان اور پاک فوج تمام چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے پاکستان کو چیلنجز کے ساتھ ساتھ مواقع بھی دستیاب ہیں پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف دیوار بن کرکھڑا ہے قوم وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں پر فوج کی شکر گزار ہے ملک کی سلامتی محفوظ ہاتھوں میں ہے پاکستان نے دہشت گردوں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا ہے اور ان کے خاتمے کے لیے آخری دم تک لڑیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری عالمی رہنماو ¿ں سے حالیہ ملاقاتیں بڑی مثبت رہی ہیں عالمی رہنماو ¿ں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی بے حد تعریف کی اور اس سلسلے میں ا پنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج مشرقی سرحدوں پر امن کے قیام میں پرعزم ہیں۔وزیراعطم نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام ہماری اولین ترجیح ہے اورہم کم سے کم دفاعی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںکو دیکھنے کے لیے یہاں آنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے میں کامیاب مشقوں پر پاک آرمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کو بے شمار چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مواقع بھی دستیاب ہیں پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کے حیثیت سے خطے میں امن کا خواہان ہے عالمی برادری نے ایک اہم محل وقوع مثالی تاریخ اور بہترین کلچر رکھنے پر پاکستان کی حیثیت کو تسلیم کیا ۔جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارہانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم پاک فوج ملک کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی وہ خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی وار گیمز درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہیں پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا مگر ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔ ہم ہر قیمت پرپاکستان کادفاع کریں گے جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ عزم نو سوئم مشقوںکا مقصد کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنا اور فوج کی استعداد کار کا جائزہ لینا ہے اور ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی خود مختاری کویقینی بنانا اور اس کا تحفظ ہمارا مشن ہے ۔ ان مشقوں میں پاکستان ائیر فورس نے بھرپور تعاون کیا ہے انہوں نے کہا کہ عزم نو تھری مشقیں 10 اپریل سے شروع ہوئیں جو 20 مئی تک جاری رہیں گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت پرمکمل اعتماد ہے اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ قوم ہمارے شانہ بشانہ ہے ہم اپنی تمام تر توجہ ملکی دفاع پر مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اللہ کے فضل سے آج پاک آرمی اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جنرل کیانی نے کہا کہ ملک کا دفاع ہمارا مطمع نظر ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی حمایت سے فوج وطن کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے مشقوںکے دوران جوانوں کی بہتر کارکردگی کی تعریف کی اور فضائیہ کے سربراہ راو ¿ قمر سلمان کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا تقریب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، چیف آف جنرل سٹاف جنرل طارق مجید ، ائیر چیف مارشل راو قمر سلمان اورنیول چیف ایڈمرل نعمان بشیر کے علاوہ اعلی فوجی اور سول حکام نے شرکت کی ۔ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار پارلیمنٹرین ، سفارت کار اور اسلام آباد میں موجود تمام ڈیفنس اتاشیوں نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں بھارت کے سفارت کاروں کو مدعو نہیںکیا گیا جنگی مشقوں کا دوسرا مرحلہ پیانکو سیکٹر میں 20 اپریل سے شروع ہو گا۔جنگی مشقوں کا آغاز 10 اپریل سے بہاولپور سیکٹر سے ہوا تھا۔ اس موقع پر کمانڈر ٹو کور لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد نے شرکاءکو مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اے پی ایس