پاکستان کیلئے 17 سال لڑا، اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے


عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنی حالت بدلنا ہے تو 11 مئی کو شخصیت کو نہیں بلکہ نظریے کو ووٹ دیں۔ اپنے سیاسی کیرئیر میں جو کر سکتا تھا وہ میں نے کیا۔ اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے۔ عوام نے اپنے بچوں کے لئے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے۔ گیارہ مئی صرف انتخابات کا دن نہیں بلکہ عوام اس کو اپنی جنگ سمجھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستانیو میں اپنی زندگی کے 17 سال ملک و قوم کے لئے لڑا۔ اللہ تعالیٰ نے قران پاک میں فرمایا ہے کہ اللہ پاک اس قوم کی کبھی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود نہیں بدلتے۔ اپنے بچوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آپ کو یہ جنگ لڑنا پڑے گی۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے اس طرح رہنا ہے یا اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا ہے۔ اپنی زندگی بدلنے کے لئے عوام اپنا پورا زور لگا دیں۔ اگر یہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آتے رہے تو آپ شاید برداشت نہ کر سکیں۔ شخصیت کی سیاست نے ملک کو برباد کر دیا۔ نیا پاکستان بنانے کے لئے آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہو گا۔