کراچی 43 پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی۔.آئی ایس پی آر


کراچی کے حلقے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 43 پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی۔پولنگ اسٹیشنز پر اہلکاروں کی تعیناتی آج رات سے شروع ہوجائے گی۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق تقریباً 3500 سیکیورٹی اہلکار مجموعی طور پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ساوٴتھ زون میں 40 پولنگ اسٹیشن جبکہ ایسٹ زون میں 5 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے 22، رینجرز کے 8سے 10اور فوج کے 6سے 8جوان تعینات ہوں گے ، ساوٴتھ زون میں تئیس سو پولیس اہلکار جبکہ 800رینجرز اور آرمی کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایسٹ زون میں پولیس کے 275 اہلکار، جبکہ آرمی اور رینجرز کے 100 اہلکار تعینات ہوں گے۔آرمی اور رینجرز کی کوئک رسپانس فورس اس کے علاوہ ہوگی۔ ددسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 250 میں فوج کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کی روشنی میں کی جائے گی۔