کراچی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات میں ناکام رہے،الیکشن کمیشن


کراچی…پاکستان الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کراچی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہے۔اس حوالے سیسیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔کراچی میں جماعت اسلامی،سنی اتحاد کونسل اور مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے انتخابی عمل میں مداخلت اور دیگر شکایات اور انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ان شکایات کا جائزہ لیا گیا جس میں انتخابی عمل میں مداخلت اور دیگر شکایات تھیں ان تمام شکایات کا تعلق کراچی اور6شکایات کا تعلق حیدر آباد سے تھا شکایات کے جائزے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ پاکستان الیکشن کمیشن کراچی میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا ،جس کی تمام حقائق قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔