ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور ذمہ داران نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو متفقہ وزیر اعظم بنانے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے، سیاسی قائدین پُر امید ہیں کہ نواز شریف اس تائید و حمایت سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ن لیگ کی قیادت کو حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بحرانی اور ہنگامی کیفیت سے نکالنے کیلئے جہاں ایک متفقہ اور قومی لائحہ عمل کی ضرورت ہے تو وہاں ایک ایسی قومی قیادت اور اس پر بھرپور اعتماد بھی لازم ہے جو اس ایجنڈے پر عمل درآمد اور لائحہ عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ لہذا وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف پر بطور قائد ایوان متفقہ اعتماد لازم ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آنے والے ان جذبات اور حمایت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی قائدین نے ازخود اس موقف کا اظہار کیا کہ وہ نواز شریف کو متفقہ قائد ایوان بنانا چاہتے ہیں جن کی ن لیگ قدر کرتی ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی بھرپور حمایت کے بعد ایوان کا قائد ایوان پر متفقہ اعتماد یقینا ایک اچھا پیغام ہو گا۔ اس تائید و حمایت سے نواز شریف ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی چیلنجز خصوصاً دہشت گردی اور بجلی بحران سے نجات دلا سکتے ہیں۔ نوازشریف گڈ گورننس، عدل و انصاف کی فراہمی اور عوام کی حالت زارمیں بہتری کیلئے اقدامات بروائے کار لائیں گے۔ ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت پیپلزپارٹی سمیت تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے ذمہ داران بالواسطہ اور بلا واسطہ اس امر کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ البتہ اگر پھر بھی قائد ایوان کیلئے انتخابات کا مرحلہ آجاتا ہے تو پھر بھی ہم اسے جمہوری عمل کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن ہمارا فیصلہ ہے کہ قومی ایشوز کے حوالے سے پارلیمنٹ کی تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے