چینی وزیر اعظم کی دو روزہ دورے پر اسلام آبادآمد، پرتپاک استقبال


اسلام آباد… چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اپنے پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے،چینی وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے ان کا خود استقبال کیا،اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چین کے وزیر اعظم پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران وہ صدر ، وزیر اعظم اور میاں نواز شریف سمیت قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ماہرین چینی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ پاکستان کو معیشت اور توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے چین سے تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے