ن لیگ پہلے، پی ٹی آئی دوسرے ، پی پی پی تیسرے نمبر پر:غیر حتمی نتائج


عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، بڑے ٹرن آوٴٹ کے بعد بڑے نتائج آنے لگے، بیشتر حلقوں میں مسلم لیگ ن کو برتری، پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا اور پیپلزپارٹی کا تیسرا نمبر ہے، این اے ون پشاور 1 سے عمران خان کے مقابلے میں اے این پی کے غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرلی، کہتے ہیں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے جبکہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق این اے 68 سرگودھا 5 سے نواز شریف، این اے 72 میانوالی 2 سے تحریک انصاف کے امجد علی، این اے 99 گوجرانوالہ 5 سے ن لیگ کے رانا عمر نذیر، این اے 115 نارووال 1 سے ن لیگ کے میاں محمد رشید اور پی کے 27 مردان سے آزاد امیدوار عمران خان مہمند کامیاب ہوگئے، این اے 225 سے پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی کامیابی حاصل کرلی۔ ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے 114، تحریک انصاف کے 37 اور پیپلزپارٹی کے 33 امیدواروں کو مخالفین کو برتری حاصل ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 1 پشاور 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 66465 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے قریب ترین امیدوار اے این پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کو صرف 19324 ووٹ ملے اس کے علاوہ این اے 68 سرگودھا 5 سے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے 78111 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے نور حیات کلیار 28372 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، این اے 72 میانوالی 2 سے تحریک انصاف کے امجد علی خان 1 لاکھ 2 ہزار 4 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے حریف امیدوار (ن) لیگ کے حمیر حیات روکھڑی 34289 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 99 گوجرانوالہ 5 (ن) لیگ کے رانا عمر نذیر 66163 ووٹ لیکر کامیاب اور پی پی کے چوہدری ذوالفقار 19603 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، این اے 115 نارووال 1 سے ن لیگ کے میاں محمد رشید کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عرفان عابد دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر حمتی نتیجے کے مطابق این اے 225 بدین سے پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 73640 ووٹ لیکر جیت گئیں ان کے حریف امیدوار فنکشنل لیگ کی بی بی یاسمین شاہ 39326 ووٹ حاصل کرسکیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 27 مردان سے آزاد امیدوار عمران خان مہمند غیر حتمی نتیجے کے مطابق 8767 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں اور پی کے 92 اپر دیر 2 میں جماعت اسلامی کے محمد علی 13154 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے بادشاہ صالح 9687 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب این اے 51 راولپنڈی 2 سے ن لیگ کے جاوید اخلاص 58481 ووٹ لیکر پہلے اور پی پی کے راجا پرویز اشرف 26269 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 61 چکوال 2 میں ن لیگ کے سردار ممتاز خان ٹمن نے 9334 اور ق لیگ کے پرویز الٰہی نے 7899 ووٹ حاصل کئے، این اے 197 رحیم یار خان کی نشست پر پی پی کے مخدوم سید مرتضیٰ محمود 18556 ووٹ لیکر پہلے، ن لیگ کے ارشد خان لغاری 16606 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن لی، این اے 200 گھوٹکی ون میں پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 38119 ووٹوں کے ساتھ پہلی اور آزاد امیدوار خالد احمد لونڈ 27951 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، این اے 222 ٹنڈو محمد خان کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر 41580 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں ان کے حریف فنکشنل لیگ کے پیر سجاد جان سرہندی 13150 ووٹ حاصل کرسکے