غداری کیس ،پرویز مشرف نے وکلا ء کو مزید دلائل سے روک دیا


اسلام آباد…غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکلا ء کو مزید دلائل دینے سے روک دیا ہے، پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے عدالت کو اپنے موکل کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑی تو تحریری طور پر دلائل جمع کرادیں گے۔ پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے مزید دلائل نہیں دیے جائیں گے، احمد رضا قصوری اورمیں( ابراہیم ستی ایڈووکیٹ ) دئیے گئے دلائل کا خلاصہ عدالت کو نوٹ کرائیں گے۔ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواستوں پر سماعت جا ری ہے