مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹی وی پر اشتہاری مہم فوری بند کرنے کا حکم دیدیا۔ عمران خان کے سٹیج سے گرنے کے واقعہ پر صدر، وزیراعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے، سیاسی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔
لاہور: لاہور میں عمران خان کے سٹیج سے گرنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد ملک بھر کے سیاسی رہنمائوں اور اعلیٰ شخصیات کی جانب سے ہمدریوں اور اظہار یکجہتی کا تانتا بندھ گیا۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور صدر آصف علی زرداری نے عمران خان اور ان کے کارکنوں کے ساتھ اظہار ہمدری کیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی عمران خان کے زخمی ہونے پر عوام سے ان کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹی وی پر اشتہاری مہم فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیالکوٹ اور راولپنڈی سے اپنے ٹیلی فونک خطاب کو منسوخ کر دیا اور قوم سے ان کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کی۔ مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے بھی عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قوم سے ان کے لیے دعائوں کی اپیل کی۔ اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ واقعہ عمران خان کے خلاف سازش معلوم ہوتا ہے جس کی اعلٰی سطح کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عمران خان ہوش میں ہیں۔ ایسا حادثہ ہو جائے گا کسی نہ سوچا بھی نہیں تھا