اسلام آباد…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مشکل صورت حال سے نکل آیا ہے، این اے250پرپولنگ سے متعلق فیصلہ کل ہوگا۔الیکشن کمیشن کو3دن میں110شکایات ملیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل بنائے ہیں جہاں ایک سو بیس دن میں فیصلے ہونگے۔جمعرات کی شام یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ فافن کا کہنا ہے کہ 49پولنگ اسٹیشنزپر100فیصد سے زائدووٹ پڑگئے،49پولنگ اسٹیشنزپورے پولنگ اسٹیشنزکااعشاریہ6فیصدہے،این اے6پرفافن کیمطابق116فیصدجبکہ حقیقت میں46فیصدووٹ پڑے،تاہم انکا کہنا تھا کہ اگرکوئی گڑبڑپائی گئی توپریزائیڈنگ افسرذمہ دارہوگا،ایک ایک بیلٹ پیپر کاپریزائیڈنگ افسرسے حساب لیاجائیگا،9حلقوں میں دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے ہیں،الیکشن ٹریبونل پابندہیں کہ120دن کے اندرفیصلہ کریں،انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اور دیگر مبصرین نے پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کی تصدیق کی ہے،ساری دنیا پاکستان کو صاف شفاف انتخابات کرانے پر مبارکباد دے رہی ہے،الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم،تحریک انصاف،چیف سیکریٹری اورآئی جی بھی آرہے ہیں،الیکشن کمیشن کو3دن میں110شکایات ملیں،اگرکوئی گڑبڑپائی گئی توپریزائیڈنگ افسرذمہ دارہوگا