تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کا احتساب کر لیا تو ہم ایک ناقابل تسخیر قوت بن جائیں گے، جو قوم اپنی حالت نہیں بدلتی اللہ پاک بھی اس کی حالت نہیں بدلتا۔
فیصل آباد: جلسے سے پہلے عمراں خان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی تاہم بعد میں طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا 30 لاکھ مزدوروں کی بے روزگاری کے ذمہ دار حکمراں ہیں۔ انہوں نے کہا مر جاؤں گا کسی ملک سے بھیک نہیں مانگوں گا، واحد سیاست دان ہوں جسے عوام پیسہ دیتی ہے۔ عمراں خان نے کہا راجہ نادر پرویز کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، لوگوں کو انصاف فراہم کریں گے کیونکہ انصاف کی فراہمی سے ہی ملک مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا ٹیکس کم کریں گے لیکن لیں گے سب سے کسی کو ٹیکس کی چھوٹ نہیں دیں گے۔ لاہور میں ”عزم نیا پاکستان کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ہم بربادی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ میں جب پیدا تو پاکستان کی عمر 5 سال تھی۔ میں پاکستان کے ساتھ بڑا ہوا۔ آج ملک میں بجلی اور پانی نہیں ہے، لوگ بھوک مر رہے ہیں۔ ملک علیحدگی کی طرف جا رہا ہے۔ آج ہمارے ملک میں ظلم اور ناانصافی کا نظام رائج ہے۔ پاکستان میں طاقتور کے لئے الگ اور غریب کے لئے الگ قانون ہے حالانکہ پاکستان میں غریب اور امیر کے لئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ اب ہمارے ملک میں ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ عدل و انصاف کی وجہ سے لوگوں کو تحفظ ملتا ہے۔ ملک میں عدل و انصاف کی وجہ سے قوم اکھٹی ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنی حالت نہیں بدلتی اللہ پاک بھی اس کی حالت نہیں بدلتا۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا۔ چوروں کا احتساب کر لیا تو ہم ایک ناقابل تسخیر قوت بن جائیں گے۔ کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آبائو اجداد کو اپنے ملک پر فخر تھا۔ دنیا پاکستان کی ڈگری کو مانتی تھی۔ ہم اقتدار میں آکر پاکستانیوں کو ایک قوم بنائیں گے۔ پاکستان میں جاری توانائی بحران بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری انڈسٹری بند ہے۔ آج لوگ کاروبار بند ہونے کے باعث بھوک سے مر رہے ہیں۔ پاکستان 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے مگر گزشتہ ادوار میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سڑکیں بنا کر اور بھکاری بنا کر قوم کا بھلا نہیں ہوا۔ عمران خان نے چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ نیتوں کا راز اللہ پاک کی ذات جانتی ہے۔ دین میں کوئی زبردستی نہیں۔ میرے خلاف پہلے یہودیوں اور قادیانیوں کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ کہ آج سوشل میڈیا کو دور ہے لوگوں کو کوئی پاگل نہیں بنا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے لئے دین کا استعمال کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں اسلام کے نام کا غلط استعمال کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں رہے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ن اور جنون کا مقابلہ ہونے والا ہے۔ کبھی کوئی طاقت جنون کو نہیں ہرا سکتی۔ اقتدار میں آکر سب سے پہلے ملک میں تعلیم کا نظام بدلیں گے۔ سکولوں میں اقبالیات پڑھائیں گے۔ نئے پاکستان میں استاد اور جج کی سب سے زیادہ عزت ہو گی۔ سرکاری سکولوں میں پانچ گنا زیادہ فنڈ استعمال کرینگے۔ جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیں غلام بنائے بیٹھے ہیں۔ کسی نے آج تک غلاموں کا نظام بدلنے کی کوشش نہیں کی۔ ہم قوم کو غلامی سے نجات دلائیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن گھر گھر جا کر میرا پیغام پہنچائیں۔ اقتدار میں آکر ملک کی تقدیر بدل دیں گے